بنگلادیش کے خلاف اسی کی سرزمین پر کھیلنا مشکل ہوگا، فواد عالم

بدھ 8 اپریل 2015 14:17

بنگلادیش کے خلاف اسی کی سرزمین پر کھیلنا مشکل ہوگا، فواد عالم

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف اس کے اپنے ہی ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا تاہم اس سیریز میں اچھا پر فارم کر نے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا تاہم پوری ٹیم بھرپور عزم کے ساتھ کھیلے گی اور سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، دورہ بنگلادیش کے دوران تجر بہ کار کھلاڑی یونس خان سمیت دیگر کے پاس اچھی کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع ہے اور بنگلادیش کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم سے باہر ہونے کے بعد فٹنس پر توجہ دیتا ہوں اور اب ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے اور بڑی پارٹنر شپ بنانے کی کوشش کروں گا۔

قومی ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی کے حوالے سے فواد عالم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی اظہر علی کو سپورٹ کرتے ہیں اور سیریز کے دوران ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا۔