سی ٹی او کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم
بدھ 8 اپریل 2015 14:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایس پی سٹی آصف صدیق نے ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید بہتر بنانے کیلئے سٹی ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز سے خصوصی میٹنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔
تجاوزات کیخلاف مہم میں ابتک479 مقدمات درج کیئے جاچکے ہیں۔(جاری ہے)
ایس پی سٹی نے ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز کو سپرویژن مزید بہتر کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں پر موجودرہنے کی ہدایت کی۔آصف صدیق نے پٹرولنگ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی بیٹ میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی او کی ہدایت پر ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خلاف انسدادی کارروائی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ایس پی نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے پوائنٹس پر موجود رہتے ہوئے عوام کی مدد اور راہنمائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کیلئے بھر پور محنت کریں،کسی بھی اہلکار کے خلاف شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.