بھارت ،غربت نے ریاستی گولڈ میڈلسٹ باکسر کو گھریلو ملازمہ بنا دیا

بدھ 8 اپریل 2015 14:35

بھارت ،غربت نے ریاستی گولڈ میڈلسٹ باکسر کو گھریلو ملازمہ بنا دیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اپریل۔2015ء) بھارت کی ریاستی گولڈ میڈلسٹ باکسر ریشومتل غربت کے باعث گھریلو ملازمہ بننے پر مجبور ہوگئی ہے اور اسے اپنا پیٹ پالنے کے لیے صبح سکول میں نوکری کر نی پڑ رہی ہے جہاں سے فار غ ہونے کے بعد شام کے وقت اسے باکسنگ کی پریکٹس کرنے کا موقع ملتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 10ویں کلاس کی طالبہ اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی میری کوم بننے کے خواب دیکھ رہی ہے مگر اسے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے گھروں میں کام کرنا پڑتا ہے ۔ والدین سے محروم ریشو متل نے گزشتہ برس سٹیٹ لیول چیمپئن شپ میں 46 کلو کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا ، ایک دکان پر ملازمت کرنے والا اس کا بھائی اس کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے ۔

متعلقہ عنوان :