آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا سیاسی دھچکا

بدھ 8 اپریل 2015 14:36

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا سیاسی دھچکا

اسلام آباد،باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن ) کو میر پور کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کرنے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نظریاتی کارکنوں میں بغاوت کی لہرپیدا ہوگئی۔مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر حلقہ شرقی باغ ایل اے15 میں اہم سیاسی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔بدھ کے روز اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان سے مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے حلقہ شرقی باغ ایل اے15 کے اہم سیاسی رہنما سردار طاہر اکبر نے ملاقات کی ہے جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر سردا رطاہر اکبر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیرین اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما بھی موجود تھے ۔ آزاد کشمیر سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے حلقہ شرقی باغ کی مکمل یوتھ اور 4 یونین کونسل کے عہدیداروں بھی شامل ہیں جن میں بابر طاہر ماگرے،چوہدری اسلم ،حبیب اللہ بٹ ،سردار نسیم یوسف،چوہدری اسلم ،سردار راشد ،راشد مغل،حبیب اللہ نسیم، بابر مختار،بابر شریف،سردارراشد چغتائی،سعید سلیم،مہتاب کھوکھر،طیب کھوکھر،اظہر مغل ،سردار شہزاد،سہیل انور،عمران خان،ولید کبیر،سردار عامر نذیر،عتیق چوہدری ،اسد سلیم،سردار اظہر رشید ایڈووکیٹ ،فیصل مغل،سردار جاویداکبر،سردار عرفان شاہ،راجہ احمد ،نسرین الدین ہمایوں سمیت دیگر رہنماؤں شامل ہیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور ہار پہنائے ۔آئندہ آزاد کشمیر اور وفاق میں حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کا سورج طلوع ہو چکا ہے ،میر پور کے ضمنی الیکشن میں کامیابی سے اس کی ابتدا کر دی ہے،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ پاکستان اور کشمیر میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں ،لوگ پرانے سیاست دانوں سے تنگ آ چکے ہیں میر پور الیکشن اس کا واضح ثبوت ہیں۔

اس موقع پر سردار طاہر اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن میر پور میں عوام کے ساتھ کلہواڑ کیا ہے ،وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے کے باوجود عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ،عوام اب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے تنگ آ چکے ہیں،حلقہ کے عوام کی خواہش پر تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں ،اب عوام آزاد کشمیر میں تبدیلی اور تحریک انصاف کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں،آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے پرچم تلے لڑیں گے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکو سیاست کا سودا بازی کا اڈا بنا رکھا ہے ،تمام فیصلے رائے ونڈ میں ہوتے ہیں ،یہاں پر صرف قربانیاں لی جاتی ہیں

متعلقہ عنوان :