کرپشن کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردیا جائے،جمشید دستی

بدھ 8 اپریل 2015 14:47

کرپشن کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردیا جائے،جمشید دستی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ کرپشن کی سزا کوتین سے پانچ سال سے تبدیل کرکے سزائے موت میں تبدیل کردیا جائے ، پاکستان پینل کورٹ ترمیم کا بل 2015ء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا ہے ، کرپشن کیخلاف سائیکل مارچ پشاور میں اختتام پذیر ہوگا ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ پاکستان پینل کورٹ کی مزید ترمیم کا بل 2015ء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرودیا ہے جس میں ہم نے کہا ہے کہ کرپشن کی سزا جو شق نمبر 161کو پانچ سے تین سال کی سزا کو تبدیل کرکے سزائے موت کردیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پچیس مارچ کو مظفر گڑھ سے جو سائیکل مارچ شروع کیا تھا وہ ہمارا تاریخی سفر تھا اور بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ہمارا سفر جاری رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم جہاں جہاں سے گزرے عوام نے ہمارا استقبال کیا اور ہمیں خوش آمدید کہا ہمارا سائیکل مارچ سچ پر مبنی تھا یہ کوئی ڈرامہ نہیں تھا اس کو عوام نے سراہا ہے یہ مارچ پشاور میں اختتام پذیر ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن کیخلاف ترمیمی بل 2015پیش کررہے ہیں اس کی حمایت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے ۔ہمارا سائیکل مارچ کرپشن کیخلاف ہے اور ہم کرپشن کیخلاف جنگ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل سے عوام دو چار ہے اور حکمران اپنی کرپشن کررنے میں مصروف ہیں اس لئے عوام کو اب لیڈروں پر اعتماد نہیں کرتی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف اور زرداری کے ساتھ جاگیردار اور سرمایہ دار کھڑے ہیں یمن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حوالے سے سعودی عرب کا فریق نہیں بننا چاہیے نہ ہی فوج بھیجی جائے بلکہ ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔۔

متعلقہ عنوان :