بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کی نظریں نئے ریکارڈ پر مرکوز

بدھ 8 اپریل 2015 15:17

بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کی نظریں نئے ریکارڈ پر مرکوز

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کے خلاف 17اپریل سے شیڈول ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی نظریں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر نے پر مرکوز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہینوں اور بنگال ٹائیگرز کے مابین شیڈول 3میچز کی اس ون ڈے سیریز میں اگر پاکستان پہلے دو میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک ٹیم کی دوسری ٹیم کیخلاف مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ ہوگا۔

(جاری ہے)

31مئی 1999ء کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنی تاریخ کی بدترین شکست کے بعد گرین شرٹس اب تک بنگلا دیش کو 25ون ڈے میچز میں دھول چٹاچکے ہیں اور انہیں ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے مزید دو فتوحات کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ریکارڈ بھی 100فی صد ہے اور گرین شرٹس نے دونوں ممالک کے مابین کھیلے گئے تمام 8ٹیسٹ اور 7ٹی ٹونٹی میچز جیت رکھے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کا مجموعی ریکارڈ 44-1ہے۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک ٹیم کا دوسری کو مسلسل شکستوں کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے جس نے 16جون 1983ء سے 29مئی 2004ء کے دوران زمبابوے کیخلاف مسلسل26 میچز جیت رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :