باجوڑ ایجنسی میں پہلا ملک سعد والی بال ٹورنامنٹ شروع، افتتاحی میچ میں متہ شاہ والی بال کلب کامیاب

بدھ 8 اپریل 2015 15:54

باجوڑ ایجنسی میں پہلا ملک سعد والی بال ٹورنامنٹ شروع، افتتاحی میچ میں ..

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) باجوڑ ایجنسی میں پہلا ملک سعد والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ، افتتاحی میچ میں متہ شاہ والی بال کلب نے صدیق آباد کے ٹیم کو 3-1سے ہرادیا۔ ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی میں ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کوارڈینیٹر حسبان اللہ کے زیر نگرانی پہلا ملک سعد والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیاہے ۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے کیا۔اس موقع پر والی بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اللہ ، اورنگزیب ، ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کوارڈینیٹر حسبان اللہ ، انچار ج صوبیدار سٹیڈیم بخت منیر ودیگر حکام بھی موجودتھے ۔ افتتاحی میچ میں متہ شاہ والی بال کلب نے صدیق آباد کے ٹیم کو 3-1سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں تر خو کے ٹیم نے ناوگئی کو 3-0سے ہرادیا۔

ٹورنامنٹ میں ایجنسی بھر سے 21بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے کہا کہ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کھیلوں کے فروغ کیلئے خدمات لائق تحسین ہے اور باجوڑایجنسی میں ملک سعد ٹرسٹ کھیلوں کے فروغ میں بہترین کردار ادا کررہاہے ۔ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے کوارڈینیٹر حسبان اللہ خان نے کہا کہ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ والی بال کی طرح کرکٹ ، ہاکی اور فٹ بال کے ٹورنامنٹس بھی جلد منعقد کریگا اور انشاء اللہ ایجنسی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک سعد ٹرسٹ کے سرگرمیاں جاری رہیں گے ۔