کنب تھانے کی حدود ببروڈا لنک روڈ پر ٹر یفک حا دثے میں نوجو ان ہلاک

بدھ 8 اپریل 2015 16:37

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کنب تھانے کی حدود ببروڈا لنک روڈ پر نامعلوم گاڑی مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر فرار ہوگئی جس کے نتیجے میں 19 سالہ لطف ڈنو ولد قلندر بخش سولنگی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

علاقہ پولیس نے اطلاع پر لاش کوٹ ڈیجی اسپتال منتقل کی۔ ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ متوفی کنب کے علاقے سانون سولنگی کا رہائشی تھا، پولیس نے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :