گمبٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان ٹیکسی ڈرائیور کے اغواء کے بعد قتل کا انکشاف

بدھ 8 اپریل 2015 16:37

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) گزشتہ سال گمبٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان ٹیکسی ڈرائیور کے اغواء کے بعد قتل کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 9 ماہ قبل گمبٹ سے پراسرار طو رپر لاپتہ ٹیکسی ڈرائیور غلام عباس ولد محمد عارب ناریجو کے قتل کا انکشاف، گرفتر ملزمان سے ہونے کے بعد لاڑکانہ ایدھی سینٹر میں لاوارث دفنانے گئے، نوجوان کی شناخت مقتول ٹیکسی ڈرائیور غلام عباس کی حیثیت سے کی گئی اور لاڑکانہ میں قبر کشائی کے بعد وہیں دفنا دیا گیا۔

مقتول کے بھائیوں غلام اکبر، غلام اصغر ودیگر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں گمبٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ناریجو برادری کے ملزمان ارباب علی، امتیاز علی، غلام حیدر، لیاقت علی اور سبحان علی نے اغواء کے بعد قتل کا انکشاف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :