گندم خریداری مہم کے دوران چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح دینے کے احکاما ت جاری

50بوری تک باردانہ شخصی ضمانت پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فراہم کیاجائیگا

بدھ 8 اپریل 2015 17:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)محکمہ خورا ک نے رواں ماہ شروع ہونیوالی گندم خریداری مہم کے دوران چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح دینے کے احکاما ت جاری کر دئیے ،مہم کے دوران چھوٹے کاشتکاروں سے گندم کی خرید اری ترجیح دی جائے گی اور انہیں 50بوری تک باردانہ شخصی ضمانت پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فراہم کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم 1300روپے فی 40کلوگرام کے حساب سے خرید کی جائے گی جنہیں 100کلو گرام وزن کے عوض ساڑھے 7روپے ڈلیوری چارجز بھی ادا کئے جائیں گے۔50بوری تک خرید کردہ گندم کی بذریعہ بینک فوری و نقد ادائیگی کی جائے گی جس کیلئے کاشتکار کا اکاؤنٹ ہولڈر ہونا ضرور ی نہیں ۔