لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا

ایل ایس ای 25انڈیکس15.32پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5484.03 پر بند ہوا

بدھ 8 اپریل 2015 17:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس15.32پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5484.03 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر89کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔23کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ57 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں کل7لاکھ17ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سدرن الیکٹرک پاور لمیٹڈ2لاکھ31 ہزار500حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ1 لاکھ37ہزار حصص۔میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے67ہزار500حصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.95روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اوریکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 1.55روپے کم ہو گئی۔