جمشید دستی کاکرپشن کے خلاف سائیکل مارچ ، 800کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا ریکارڈ

بدھ 8 اپریل 2015 18:39

جمشید دستی کاکرپشن کے خلاف سائیکل مارچ ، 800کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار رکن قومی اسمبلی کرپشن کے خلاف سائیکل مارچ کرنے والے جمشید دستی مظفر گڑھ سے لیکر اسلام آباد تک 13دنوں کے سفر میں 800کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پہنچے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے سائیکل پر پارلیمنٹ آئے تو وہ وہاں موجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور ان کی سائیکل چلانے کی تعریفیں ہوتی رہیں اور اتنا لمبا فاصلہ طے کرنے پر بعض ارکان اسمبلی ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے انہیں داد دیتے رہے کرپشن کے خلاف اقدام کو سراہتے رہے۔

متعلقہ عنوان :