فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے منبر و محراب سے آواز بلند کی جائے‘نعیمین ایسوسی ایشن

اسلام مخالف قوتیں امت مسلمہ کو مسلکی اعتبار سے تقسیم کرکے مسلمانوں کو عالمی سطح پر کمروز کرناچاہتی ہیں‘پروفیسر لیاقت علی صدیقی

بدھ 8 اپریل 2015 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے آئمہ و خطباء منبر ومحراب سے آواز بلند کر یں،اسلام مخالف قوتیں امت مسلمہ کو مسلکی اعتبار سے تقسیم کرکے مسلمانوں کو عالمی سطحی پر کمروز دیکھناچاہتی ہے۔ان خیالات کااظہارنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی نے شیالیمارٹاؤن میں نعیمین ایسوسی ایشن کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت پوری امت کااجتماعی فرض ہے۔خطہ عرب میں دیر پا امن کا قیام جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔مسئلہ یمن پر مسلم ممالک کی سربراہان امت کے مجموعی مفادات کو مدنظر رکھ کراپنا کردار اد ا کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسیدشہبازاحمد سیفی ،مرکزی رابطہ سیکرٹری مولانامحمدفداحسین قادری،مفتی ذیشان علی صابری،مولانا محمدسلیم نعیمی،مولانا نواز احمدچشتی،مولانامحمدنوید اشرف نعیمی،مولانا محمدراشد علی نقشبندی،مولانامحمد صدیق قادری اورمولانا محمد آصف علی نعیمی سمیت دیگرمرکزی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب اور یمن کی کشیدگی مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی خطرناک عالمی سازش ہے۔ اتحاد کی قوت سے اسلام دشمنوں قوتوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنایا جاسکتاہے۔