مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے زیراہتمام تاندلیانوالہ میں کالا باغ ڈیم بناؤ ریلی کا انعقاد
بدھ 8 اپریل 2015 19:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے یر اہتمام تاندلیانوالہ میں کالا باغ ڈیم بناؤ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ذوالفقار پپن ، ملک فراز اعوان، ممتاز رضوان، سید شاکر حسین نے کی ۔ریلی میں محمد حسیب بھروانہ، زاہدکمبوہ، جہانزیب ریاض، عاشق تنویر بھروانہ،حسن بھروانہ،حق نواز سنگلہ،پیر راشدبھروانہ، عرفان کاٹھیہ، اسرار احمد،عمران عباس اور یوتھ ونگ تاندلیانوالہ کے عہدیداران و کارکن کی کثیر تعداد شریک تھی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پنجاب ذوالفقار پپن نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی بجلی کے ساتھ ساتھ ملک کو اندھیروں سے نجات دلاسکتی ہے۔ انہوں نیکہا کہ یہ واحد جلد مکمل ہونے والا منصوبہ ہے جو واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے اس لیے حکومت فی الفور اس کی تعمیر کا عملی آغاز کرے۔(جاری ہے)
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ملک فراز اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ مونس الہٰی کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں کالا باغ ڈیم ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے اور اس کی افادیت سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا اہم مسئلہ توانائی بحران ہے بدترین لوڈ شیڈنگ نے ہر طبقہ فکر کو متاثر کیا ہے صنعتیں بند اور مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے علاوہ دیگر تمام منصوبوں سے مہنگی بجلی حاصل ہوگی جو نا عوام کے مفاد میں ہے اور نہ کاروباری طبقہ کے ۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے3600میگا واٹ کے علاوہ دریاؤں میں زرعی مقاصد کیلئے سارا سال پانی دستیاب رہے گا جس سے ملک میں زرعی شعبہ بھی ترقی کرے گا اور اڑھائی روپے یونٹ والی سستی بجلی بھی میسر ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.