جوڈیشل کمیشن آئندہ شفاف انتخابات کی بنیاد رکھے گا، کمیشن با اختیار ہے کسی سے بھی معاونت لے سکتا ہے، وقت کیلئے پابندی نہیں لگائی جا سکتی، کمیشن افتخار چوہدری سمیت کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے

بدھ 8 اپریل 2015 20:43

جوڈیشل کمیشن آئندہ شفاف انتخابات کی بنیاد رکھے گا، کمیشن با اختیار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن آئندہ شفاف انتخابات کی بنیاد رکھے گا، جوڈیشل کمیشن با اختیار ہے کسی سے بھی معاونت لے سکتا ہے، وقت کیلئے پابندی نہیں لگائی جا سکتی، کمیشن افتخار چوہدری سمیت کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جوڈیشل کمیشن کے قیام پراپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کا قیام خوش آئند ہے، اس کے لئے دھرنے میں ساتھ دینے والوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن با اختیار ہے، اس پر تحقیقات کیلئے دنوں کی پابندی نہیں لگائی جا سکتی، جتنا وقت درکار ہو گا لے گا اور کمیشن کسی کی بھی معاونت حاصل کر سکتا اور تمام اداروں سے معلومات بھی لے سکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی صوابدید ہے کہ وہ ایک نہیں بیسوں حلقے کھول سکتا ہے اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سمیت کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے، اگر اسمبلیاں تحلیل ہوں تو 2015 میں الیکشن ہو سکتا ہے اور یہ کمیشن آئندہ شفاف انتخابات کی بنیاد رکھے گا۔(