رشید غازی قتل کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کردیا
بدھ 8 اپریل 2015 20:43
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مشروط طور پر معطل کرتے ہوئے انہیں 27 اپریل کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف 27 اپریل کو ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم بحال ہو جائے گا۔
بدھ کو جسٹس نور الحق این قریشی نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق صدر کی جانب سے ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میرے موکل کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا تھا رواں ماہ 2اپریل کو ان کا میڈیکل چیک اپ ہورہاتھا تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ویسٹ) واجد علی کی عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں لہٰذا فاضل عدالت مقامی عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.