حکومتی وزراء نے پارلیمنٹ میں بازاری زبان استعمال کرکے قوم کو مایوس کیا ہے‘چےئرمن سنی اتحاد کونسل

بدھ 8 اپریل 2015 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء نے پارلیمنٹ میں بازاری زبان استعمال کرکے قوم کو مایوس کیا ہے،ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کراچی کو پانی تک کا میدان جنگ نہ بنائیں،سیاست دان اپنے رویوں کو تہذیب سے آشنا کریں ۔ترکی اور ایران کا یمن میں جنگ رکوانے پر اتفاق خوش آئند ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی واضح اکثریت نے سعودی عرب اور یمن میں فوج بھیجنے کی مخالفت کردی ہے اس لئے حکومت یمن جنگ میں فریق نہ بننے کا دو ٹو ک اعلان کرے کیونکہ کسی بھی مسلم ملک پر حملہ سنگین غلطی ہے۔حملہ سعودی عرب نہیں یمن پر ہوا ہے اس لئے حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سعودی حکومت اپنی سرزمین امریکی فوجیوں سے خالی کرائے۔مسلم ممالک کے درمیان خانہ جنگی امریکی نیو ورلڈ آرڈرکا حصہ ہے۔منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلم دنیا انتشار اور فساد پھیلایا جارہاہے۔ امت مسلمہ کو امریکی و اسرائیلی سازشوں سے بیدار و ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے۔امریکہ عرب ممالک میں بد امنی پھیلا کر خطے میں اسرائیل کے راستے ہموار کررہاہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاکردگی مایوس اور افسوسناک ہے۔حکمرانوں نے کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا ۔حکمران خوشحال اور قوم بدحال ہوتی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :