یہودی وصلیبی لابی مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر تباہ کرنا چاہتی ہے‘علامہ سید ریاض

سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کروانے کیلئے مسلم ممالک کا مشترکہ سفارتی مشن تشکیل دیا جائے‘مرکزی ناظم جماعت اہلسنت

بدھ 8 اپریل 2015 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ یہودی وصلیبی لابی مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر تباہ کرنا چاہتی ہے،سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کروانے کیلئے مسلم ممالک کا مشترکہ سفارتی مشن تشکیل دیا جائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران مسلم ممالک میں اپنی پراکسی وارز ختم کردیں تو مسلم دنیامیں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کا خاتمہ ہو سکے گا اور امت مسلمہ سکھ کا سانس لے گی ۔

(جاری ہے)

عرب ممالک کی نسلی و فرقہ وارانہ تقسیم امریکی ہدف ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادی گریٹر اسرائیل کے منصوبہ پرعمل پیرا ہیں ۔اس وقت عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ منظم سازش کے تحت مسلم ممالک کو دست و گریبان کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔یمن کی جنگ سے عالم اسلام کا ہر ملک اور امت کا ہر فر د اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے اس لئے مسلم حکمران ، او آئی سی اور اقوام متحدہ اپنا مصالحتی کردار ادا کریں ۔وزیر اعظم ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اے پی سی طلب کریں ۔یمن بحران پر عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس بلاکر مسلم ممالک کے باہمی تنازعات کو بات چیت سے حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :