لاہور ہائیکورٹ کے سپیشل ڈو یثرن بینچ نے ملزمان محمد افضل اور منظور احمد کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا

بدھ 8 اپریل 2015 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے سپیشل ڈو یثرن بینچ نے ملزمان محمد افضل اور منظور احمد کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کو دو مختلف مقدمات بالترتیب مقدمہ نمبر 65/15اور 66/15مورخہ09-02-2015کوزیر دفعات 9/11-Xدہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سید والا ضلع ننکانہ صاحب میں گرفتار کر کے جیل میں بند کردیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف الزام تھا کہ دو نوں ملزمان نے الگ الگ حکومت کے خلاف باتیں و تقریر کی ہے اور مذہبی منافرت کو ہوا دی ہے۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل غلام مصطفےٰ چوہدری کے دلائل سننے او ر پولیس ریکارڈ ملاحظہ کرنے کے بعد دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا

متعلقہ عنوان :