عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی بھی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا‘ مولانا عبدالنعیم

بدھ 8 اپریل 2015 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی بھی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔عقید ہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام  نے جام شہادت نوش کرکے اسلام کے بنیا دی عقیدے کا تحفظ کیا، عقیدہ ختمِ نبوت یہ اسلام کی اساس اور بنیاد ہے۔پورے کے اسلام کی عمارت عقیدہ ختم نبوت پر استوار ہے،نسل نو کو عقیدہ ختم نبوت کے متعلق آگاہی دینا تمام مسلمانوں کے فرائض میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے حفیظ سنٹر گلبرگ لاہور میں ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پاکستان کی نیشنل اسمبلی کے تمام اراکین نے متفقہ طورپر قادیانیوں کے دونوں گروہوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے وطن عزیز کو اس ناسور سے بچایا تھا اس وقت قائدِ ایوان جناب ذوالفقار علی بھٹو مرحوم تھے۔

(جاری ہے)

بھٹو مرحوم کا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ بھٹو مرحوم نے فتنہ قادیانیت کے خلاف فیصلہ دیکر امتِ مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموسِ رسالت ایکٹ یہ تمام انبیاء کرام علیھم السلام کی عزت و ناموس کا دربان اور چوکیدار ہے اور تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو امت مسلمہ کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی عقیدہ ختمِ نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرقیمت پر کریں گے۔