ایرانی وزیر خارجہ اور سرتاج عزیز کے مابین ملاقات، یمن تنازع کو مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2015 22:24

ایرانی وزیر خارجہ اور سرتاج عزیز کے مابین ملاقات، یمن تنازع کو مذاکرات ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف شام کو دو دوزہ دورے پر اسلا م آباد پہنچے ہیں جہاں انہوں نے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی ۔ ایران اور پاکستان کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے اورسرحدی نظام بہتر بنانے پر ااتفاق ہو ا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کےمابین ہمیشہ سے بہت گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں ،دہشتگردی سے متعلق پاکستان اور ایران کا موقف یکساں ہے۔

ان کا کہنا تھا کے خطے کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے ، اسلام ایک پر امن دین ہے اور وہ خون خرابے کا درس نہیں دیتا لہذا یمن کے مسئلے کا حل جنگ کی بجائے سیاسی بنیا د پر نکالا جائے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اتحادی حکومت کابننا خوش آئندہ ہے، وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یمن بحران کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

ایران اور پاکستان میں اچھے تعلقات قائم ہیں اسی لیے پاک ایران سرحدی مسائل کو حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان کو گیس کی ضرورت ہے لہذا یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچاکر مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :