اداکار جارج کلونی چھٹیاں گزارنے اہلیہ کے ہمراہ اٹلی پہنچ گئے

جمعرات 9 اپریل 2015 11:33

اداکار جارج کلونی چھٹیاں گزارنے اہلیہ کے ہمراہ اٹلی پہنچ گئے

روم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) معروف اداکار اپنی اہلیہ امل کے ہمراہ تفریحی مقام پر چھٹیاں منانے آئے ہیں ، اٹلی کے میئر نے رہائشیوں کو خبردار کر دیا-ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی اپنی اہلیہ امل کے ساتھ اٹلی میں چھٹیاں گزاریں گے ، مئیر نے رہائشیوں کو خبردار کر دیا ، کوئی بھی اداکار کے بنگلے کے قریب آیا اسے چھ سو ڈالر جرمانہ بھرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

اٹلی کے علاقے لاگیلو میں،جھیل پر بنے بنگلے میں جارج کلونی اپنی اہلیہ کے ساتھ پہنچے ہیں ۔ حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی کی گاڑی یا کشتی بنگلے کے گرد سو میٹر کے علاقے میں دیکھی گئی تو اسے چھ سو ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔ حکام کے مطابق ایسا کرنے کا مقصد اداکار کی فیملی کی پرائیویسی کا خیال رکھنا ہے -

متعلقہ عنوان :