27 سال بعد مرنے والے بچے کی ماں گرفتار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 9 اپریل 2015 11:41

27 سال بعد مرنے والے بچے کی ماں گرفتار

نارفوک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل2015ء)نارفوک سے تعلق رکھنے والی ماں کو 27 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 1988 میں عورت نے اپنا مردہ بچہ گاؤں کے تالاب میں ڈال دیا تھا، جو بعد میں گاؤں کے لڑکوں کو ملا۔ گاؤں والوں نے چندہ جمع کر کے اس بچے کو دفنا دیا۔ پچھلے سال پولیس نے بچے کی قبر کشائی کے بعد اس کے ڈی این اے کا نمونہ لیا۔

(جاری ہے)

اس نمونے کو متوقع رشتے دار سے ملانے کے لیے پولیس نے اپنا ڈیٹا بیس دیکھا تو وہ بہت آسانی سے اس بچے کی ماں تک پہنچ گئی۔ بچے کی ماں تسلیم کیا کہ یہ اس کا ہی بچہ تھا، مگر یہ مردہ پیدا ہوا تھا، عورت نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر اپنے گھر والوں اور دوستوں سے بھی چھپائی ہوئی تھی اس لیے مردہ بچے کو تالاب میں ڈال دیا۔ پولیس نے عورت کو ضمانت پر چھوڑ دیا تھا مگر اس کے بعد پولیس نے دوبارہ اس عورت کو گرفتار کر لیا ۔ اس پر اب الزام لگا ہے کہ وہ بچے کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ بنوانے اور اس کی درست طریقے سے تدفین کرنے میں ناکام رہی تھی۔