فلم ”کک2“ جلد سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی

فلم میں ایک آئٹم سانگ کے لیے کینیڈین اداکارہ نورا فاتحی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے

جمعرات 9 اپریل 2015 11:51

فلم ”کک2“ جلد سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلمان خان کی ”کک“ ایک ریکارڈ ساز فلم ثابت ہوئی تھی تاہم سلمان کے پرستاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی ان کی فلم ”کک2“ بھی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق ” کک 2 “ میں ایک آئٹم سانگ کے لیے اداکارہ نورا فاتحی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے اوراس گانے کو عکس بند کرنے کے لیے خصوصی طور پر سیٹ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

فلم دھاڑ ( Roar ) سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی کینڈین ماڈل و اداکارہ نورا فاتحی رواں برس فروری میں ریلیز ہونے والی تام فلم ”ٹیمپر“ کے لیے ایک آئتم سانگ پر اپنی پرفارمنس دکھا چکی ہیں۔نورافاتحی جو ڈانس میں خاصی مہارت رکھتی ہیں کا کہنا ہے کہ میں ہپ ہاپ ، ڈانس ہال اور بیلے ڈانس میں خصوصی مہارت رکتھی ہوں جب کہ میں مادھوری ڈکشت کے ڈانس کی وڈیوز دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب سے خاص بات جو مجھے مادھوری ڈکشت کی پرفارمنس سے حاصل ہوئی وہ چہرے کے تاثرات ہیں اور ان کے ذریعہ وہ اپنے رقص میں ایک اضافی خوبی پیدا کرلیتی تھی اور میں بھی ایسا ہی کررہی ہوں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ سلمان خان نے خود تحریر کیا ہے جو ایک جذباتی کہانی پر مبنی ہے۔ساجد نڈیاڈوالہ کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کی دیگر کاسٹ رکھل پریت سنگھ ، روی تیجا، کبیر دھن سنگھ اور روی کشن شامل ہیں جو کچھ روز قبل سوئٹزرلینڈ میں شوٹنگ مکمل کرکے واپس آچکے ہیں اور اس فلم کو مئی میں سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :