Live Updates

کراچی: خان صاحب اور میرے لیے کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے، اگر خان صاحب کے ٹو سر کر رہے ہوتے یا ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے تب وہاں بھی جاتی۔پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 12:34

کراچی:  خان صاحب اور میرے لیے کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے، اگر خان صاحب ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان پی ٹی آئی قافلے اور جلسے میں شمولیت کے لیے کراچی پہنچ گئی ہیں . اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں یہاں اپننے شوہر کے لیے آئی ہوں . خان صاحب میرے شوہر ہیں اور میرا مقصد ان کو سپورٹ کرنا ہے .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے ٹو سر کر رہے ہوتے یا ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے تو وہاں بھی جاتی.

خان صاحب کا جو بھی مشن ہو گا میں ان کو سپورٹ کروں گی. یاد رہے کہ ریحام خان نے الطاف حسین کی دعوت کے رد عمل میں کہا تھاا کہ مجھے کسی کی دعوت کی کوئی ح؂ضرورت نہیں ہے میں اس شخص کی دعوت کیوں قبول کروں جو خود پاکستانی نہیں ہے. انہوں نے بتایا کہ میرے اور خان صاحب کے لیے کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے ہم ہر حالت میں عمران اسماعیل بھائی کو سپورٹ کریں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات