باپ کی لگائی ہوئی آگ یوراج بجھانے میں مصروف

جمعرات 9 اپریل 2015 12:53

باپ کی لگائی ہوئی آگ یوراج بجھانے میں مصروف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) یوراج اپنے باپ کی لگائی آگ پر پانی ڈالنے میں مصروف ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں جلد ہی دھونی سے مل کر انھیں باپ بننے کی مبارکباد دوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کھا کر وطن واپس لوٹ چکی اور اب کھلاڑی آئی پی یل کھیلنے میں بھی مصروف ہوچکے لیکن آل راوٴنڈر یوراج سنگھ کے والد یوگراج کا اپنے بیٹے کو ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

انھوں نے ایک بار پھر اس کا ذمہ دار کپتان دھونی کو ٹھہرایا ہے اسی لگائی ہوئی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے 33 لاکھ ڈالر کے عوض آئی پی ایل سائیڈدہلی ڈیر ڈیولز کا حصہ بننے والے یوراج سنگھ نے کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں دھونی سے مل کر انھیں باپ بننے کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، جو بیان ان کے خلاف میڈیا میں آیا میرا اس س کوئی تعلق نہیں میں پہلے بھی کہہ چکا اور اب بھی کہتا ہوں کہ میں نے ہمیشہ مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں کھیل کر لطف اٹھایا ہے