سنگاکارا دوسری مرتبہ وزڈن کے ٹاپ کرکٹر کا ایوارڈ لے اڑے
جمعرات 9 اپریل 2015 12:53
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سری لنکن اسٹار کمارسنگاکارا دوسری مرتبہ وزڈن ٹاپ کرکٹر کا اعزاز حاصل کرلیا، آسٹریلیاکی میگ لیننگ کو دنیا کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا ہے، 5 کرکٹرز آف دی ایئرز میں معین علی اور انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔ڈیڑھ سو سال پرانے کرکٹ میگزین کے ایڈیٹر لارنس بوتھ نے کیون پیٹرسن کا معاملہ درست انداز میں ہینڈل نہ کرنے پر انگلش بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے سپر اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے چکے اور سال کے آخرمیں وہ ٹیسٹ فارمیٹ کو بھی الوداع کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وہ بھارت کے وریندر سہواگ کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنھیں انگلینڈ کے تاریخی میگزین وزڈن کی جانب سے دوسری مرتبہ دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
37 سالہ لیفٹ ہینڈر کو یہ ایوارڈ گذشتہ سال کی شاندارکارکردگی پر دیا گیا ہے جس میں انھوں نے کیلینڈر ایئر میں 2868 انٹرنیشنل رنز اسکور کیے جس میں ایک ٹرپل سنچری بھی شامل تھی، گذشتہ سال ہی انھیں بھارت کے خلاف ورلڈ ٹوئنٹی 20 فائنل کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا، ان کی ٹیم اس مقابلے اور ایونٹ میں سرخرو رہی تھی۔
گذشتہ سیزن میں سنگاکارا نے لارڈز میں سنچری بھی اسکور کی تھی، اس سیریز میں بھی ان کی ٹیم ہی کامیاب رہی تھی۔ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ورلڈ کپ میں انھوں نے مسلسل چار ون ڈے سنچریاں جڑنے والے پہلے کرکٹر کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔ وزڈن کے ایڈیٹر لارنس بوتھ کا کہنا ہے کہ سنگاکارا کا انتخاب ایک فطری عمل اور ان کی مسلسل چار سنچریوں نے اس فیصلے پر مہر تصدیق بھی ثبت کی، وہ اب کرکٹ کو الوداع کہنے والے ہیں، ہم ان کی کمی شدت سے محسوس کریں گے۔واضح رہے کہ وزڈن کی جانب سے پہلی بار خاتون لیڈنگ کرکٹر آف دی ورلڈ کا اجرا ہوا جوکہ صرف 21 برس کی عمر میں آسٹریلیا کی کپتان بننے والے لیننگ کو دیا گیا۔ پانچ کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈز سری لنکاکے کپتان انجیلو میتھیوز، انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے معین علی اور گیری بیلنس جبکہ دو کاوٴنٹی پلیئرزایڈیم لیتھم اور جیتن پٹیل کو دیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.