Live Updates

کراچی : پی ٹی آئی قافلہ، سکیورٹی انتظامات سخت کر دئے گئے، این اے 246 میں 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 12:53

کراچی : پی ٹی آئی قافلہ، سکیورٹی انتظامات سخت کر دئے گئے، این اے 246 میں ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : کراچی میں پی ٹی آئی کے قافلے اور جلسے کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے پولیس کے افسران عمران خان سے پہلے ہی کریم آباد پہنچ گئے ہیں جہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے.

(جاری ہے)

قافلے کی آمد سے قبل ہی ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ اور ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی نے کریم آباد کا دورہ کیا.

پولیس کے مطابق سکیورٹی کے لیے علاقہ میں 3 ہزار پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے کی جگہ سے ملحقہ تمام دکانیں اور مارکیٹس کو بھی بند کروا لیا گیا ہے. جبکہ لیاقت آباد اور کریم آباد سے واٹر پمپ جانے والی سڑکوں کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ عائشہ منزل سے کریم آباد جانے والی سڑک کو بھی بند رکھا گیا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات