صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کا آغاز

جمعرات 9 اپریل 2015 12:58

صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروانے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے الیکشنز کے لئے امیدواروں نے سیکریٹری الیکٹورل کمیٹی کے زریعہ سے صوبائی الیکشن کمشنر کواپنے کاغزات نامزدگی داخل کروانے کا آغاز کر دیا ۔ کاغذات نامزدگی داخل کروانے کی آخری تاریخ 10 اپریل 2015ء ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں آج سردار نوید حیدر خان نے بحیثیت صدارتی امیدوار برائے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن اپنے کاغزات نامزدگی سیکریٹری الیکٹورل کمیٹی کو پیش کئے۔

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز اور اسلام آباد فٹ بال ایسو سی ایشن کے انتخابات کی فیفا ، ای ایف سی اور پی ایف ایف کے الیکشن رولز کے مطابق آزادانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کامیابی سے تکمیل کے بعد پی ایف ایف کے الیکشن کے دوسرے مرحلے میں صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے الیکشن ۱۷ اپریل کو منعقد کئے جائیں گے۔