ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ،قومی کرکٹ ٹیم نے 2015ء کے دوران اب تک 8ٹیموں کے خلاف9ون ڈے میچ کھیلے

جمعرات 9 اپریل 2015 13:15

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ،قومی کرکٹ ٹیم نے 2015ء کے دوران اب تک 8ٹیموں کے خلاف9ون ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے سال2015ء کے دوران 8ٹیموں کے خلاف9ون ڈے میچ کھیلے جن میں سے4میچ جیتے اور5میچ ہارے ،قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کاتناسب44.44فیصدہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈکے خلاف2میچ کھیلے اوردونوں میچ ہارے نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا،بھارت اورویسٹ انڈیزکے خلاف ایک،ایک میچ کھیلااورشکست کاسامناکرناپڑاآسٹریلیا،بھارت اورویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدرہا۔

جبکہ آئرلینڈ،جنوبی افریقہ،یواے ای اورزمباوے کے خلاف پاکستان نے ایک ایک میچ کھیلااورجیتا آئرلینڈ،جنوبی افریقہ،یواے ای اورزمباوے کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔قومی کرکٹ ٹیم نے اس سال ابھی تک چھوٹی ٹیموں کے خلاف میچزجیتے اوربڑی ٹیموں کے خلاف میچزمیں پاکستانی ٹیم کوشکست کاسامناکرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :