بجلی کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے منظوری دے دی

جمعرات 9 اپریل 2015 13:16

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے منظوری دے دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) نیپرا نے فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی الیکٹرک کمپنی اور گھریلو صارفین کے علاوہ ملک بھر میں ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کرتے ہوئے کراچی الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ ملک بھر میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو اگلے ماہ کے بلوں میں 25 ارب روپے سے زائد ریلیف ملے گی۔ فروری کے مہینے میں بجلی کی پیدوار میں مجموعی لاگت 26 ارب 67 لاکھ روپے رہی ہے۔ فرنس آئیل میں 33 فیصد کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی ہے جس پر سینٹرل پاور ایجنسی کی درخواست میں ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :