فلم میکنگ کے دوران پس پردہ کیمرہ سرگرمیوں پر کتاب لکھنا چاہتا ہوں ، جوہر کرن

جمعرات 9 اپریل 2015 13:39

فلم میکنگ کے دوران پس پردہ کیمرہ سرگرمیوں پر کتاب لکھنا چاہتا ہوں ، ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ فلم بناتے ہوےء کیمرے کے پیچھے کیا ہوتا ہے اس پر وہ کتاب لکھنا چاہتے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں لوگوں کو یہ بتانا کہ ایک فلم بناتے ہوئے کیمرے کے پیچھے کیا ہوتا ہے اس دوران فلم کے عملے کو کن باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ سب بہت ہی دلچسپ ہو گا انہوں نے کہا کہ کیمرے کے پیچھے سب سے بڑا چیلنج لوگوں سے نمٹنا اور مینجمنٹ کی انا ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ میں فلموں کا ایک دوسرا چہرہ بھی ہوتا ہے اور میں اس پر ایک کتاب لکھنا چاہتا ہوں اور جلد اس پر عملی کام کا آغاز کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :