چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا چودھری سلطان محمود

گوندل کے انتقال پر اظہا ر تعزیت

جمعرات 9 اپریل 2015 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سابق ایم پی اے چودھری عارف گوندل چیموانہ کے چچا چودھری سلطان محمود گوندل آف چیموانہ سابق ایس ایس پی، سابق ایم پی اے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :