المصطفیٰ لائرز فورم کے انتخابات ،سعید احمد قادری ایڈووکیٹ صدر منتخب

جمعرات 9 اپریل 2015 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) المصطفیٰ لائرز فورم کے انتخابات برائے سال2015-16 جو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لائبریری میں منعقد ہوئے کے نتائج کے مطابق سعید احمد قادری ایڈووکیٹ صدر‘ افتخار کاظمی ایڈووکیٹ نائب صدر‘ چودھری المرتضی اولکھ ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل سید آصف علی حیدر ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری اور سید خر عباس بخاری سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولنگ کا عمل صبح8بجے سے دوپہر 2بجے تک جاری رہا جبکہ الیکشن کمیشن کے فرائض طالب نقوی ایڈووکیٹ نے ادا کیے