انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگرس 14اور 15اپریل کو ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوگی

جمعرات 9 اپریل 2015 14:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگرس 14اور 15اپریل کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر کے ماہرین حیوانات شریک ہوں گے ۔اس حوالے سے پاکستان وٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ارشد کا کہنا ہے کہ یہ کانگر اپنی مثال آپ ہوگی جس میں ماہرین حیوانات لائیو سٹاک انڈسٹری کی ترقی کے لئے تجاویز پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس کانگرس کے انعقاد سے لائیو سٹاک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ کانگرس کے سیکرٹری طلعت ضمیم نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لائیو سٹاک میں دلچسپی رکھنے والے افراد میں شعور پیدا کرنا اور انہیں اس بارے مزید رغبت دینا ہے ۔اس کانگرس کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے۔ ڈاکٹربلا ل ڈار نے بتایا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز کی فلاح وبہبود کے منصوباجات شروع کئے جانے چاہئیں اور ڈاکٹرز کو اعلٰی تعلیم کیلئے بیرون ملک وظیفہ جات کا اجراء کیا جانا چاہئے ۔