یمن میں انسانی بحران سنگین شکل اختیار کرگیا، 643 جاں بحق‘ اڑھائی ہزار سے زائد زخمی ہوئے‘انسانی زندگی سنگین صورتحال سے دوچار ‘بجلی اور پانی کی سپلائی تقریباً بند ہے ‘ایندھن کی قلت کا سامنا ہے

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ

جمعرات 9 اپریل 2015 14:33

یمن میں انسانی بحران سنگین شکل اختیار کرگیا، 643 جاں بحق‘ اڑھائی ہزار ..

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن نے یمن میں تین ہفتے سے جاری لڑائی کے نئے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق اب تک 643 افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ 2،226 زخمی ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار صرف اور صرف ان افراد پر مبنی ہیں جنہیں طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد میں دیگر ذرائع سے تصدیق کے بعد اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

یمن میں سعودیہ اور اس کے اتحادیوں کے حوثی قبائل کے خلاف حملے جاری ہیں جو کہ حکومتی افواج سے برسرِ پیکار ہیں اور ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرچکے ہیں جن میں دارالحکومت صنعا بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک ساڑھے تین لاکھ کے لگ بھگ افراد اپنے ہی ملک میں در بدر ہوچکے ہیں جبکہ ڈھالئی لاکھ کے قریب افراد بیرونِ ملک پناہ گزین ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں انسانی زندگی سنگین صورتحال سے دوچار ہے بجلی اور پانی کی سپلائی تقریباً بند ہے جبکہ ایندھن کی بھی قلت ہے۔

متعلقہ عنوان :