دورہ بنگلہ دیش ،گرین شرٹس نئے ریکارڈ سے صرف 2قدم دور

جمعرات 9 اپریل 2015 14:33

دورہ بنگلہ دیش ،گرین شرٹس نئے ریکارڈ سے صرف 2قدم دور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) بنگلہ دیش کے خلاف 17اپریل سے شیڈول ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی نظریں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر نے پر مرکوز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہینوں اور بنگال ٹائیگرز کے مابین شیڈول 3میچز کی ون ڈے سیریز میں اگر پاکستان پہلے دو میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک ٹیم کی دوسری ٹیم کیخلاف مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ ہوگا۔

(جاری ہے)

31مئی 1999ء کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنی تاریخ کی بدترین شکست کے بعد گرین شرٹس اب تک بنگلا دیش کو 25ون ڈے میچز میں دھول چٹاچکے ہیں اور انہیں ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے مزید دو فتوحات کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ریکارڈ بھی 100فی صد ہے اور گرین شرٹس نے دونوں ممالک کے مابین کھیلے گئے تمام 8ٹیسٹ اور 7ٹی ٹونٹی میچز جیت رکھے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف دن ڈے میں پاکستان کو 44-1حاصل ہے ۔ون ڈے میں کسی ٹیم کا دوسری ٹیم کو مسلسل شکستوں کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے ۔جس نے 16جون 1983سے 29مئی 2004تک مسلسل 26میچوں میں شکست دی۔

متعلقہ عنوان :