بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم نے ساؤتھ افریقن انڈر 19ٹیم کو ابتدائی میچ میں 5وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 9 اپریل 2015 14:35

بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم نے ساؤتھ افریقن انڈر 19ٹیم کو ابتدائی میچ میں 5وکٹوں ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم نے ساؤتھ افریقن انڈر 19ٹیم کو 5ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچ میں 5وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے اے ڈی گیلیم 38سکور بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے سنجیت شاہ اور صالح محمد نے دو دو وکٹیں لیں۔ جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم نے 161رنز کا ہدف 44اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے نظم الحسین نے سب سے زیادہ 39سکور بنائے۔ ساؤتھ افریقہ کے باؤلر ایس اے وائٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :