آئی پی ایل افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کلکتہ نائٹ رائیڈرنے ممبئی انڈینز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 9 اپریل 2015 14:35

آئی پی ایل افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کلکتہ نائٹ رائیڈرنے ممبئی انڈینز ..

کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کلکتہ نائٹ رائیڈر نے کپتان گوتھم گھمبیر اور منیش پانڈے کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ممبئی انڈینز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ایڈن گارڈن گراؤنڈ کلکتہ میں کھیلا گیا جس میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر ممبئی انڈینز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلی وکٹ ممبئی انڈینز کو اننگز کے آغاز میں کھونا پڑی جب 8کے مجموعی سکور پر ارون فنچ مورنی مورکل کی گیند پر اومیش یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ ممبئی انڈینز کی دوسری وکٹ 37کے سکور پر اے پی تاری 7سکور بنا کر شکیب الحسن کی گیند پرآؤٹ ہوگئے۔ ممبئی انڈینز کی طرف سے ٹاپ سکورر کپتان روہت شرما رہے جنہوں نے 98رنز سکور کئے۔

(جاری ہے)

ممبئی انڈینز میں مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر کولکتہ نائٹ رائیڈر کو 169کا ٹارگٹ دیا جو کہ کولکتہ نائٹ رائیڈر نے19ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کپتان گوتھم گھمبیر57‘ منیش پانڈے 40 اور ایس اے یادیو 46 سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ممبئی انڈینز کی طرف سے کورے اینڈرسن ‘ ہربھجن سنگھ اور جے جے گمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے باؤلر مورنی مورکل کو عمدہ باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :