ڈینٹل سرجری میں گریجویٹ اور ایم بی بی ایس کے کورسز کو پانچ پانچ سال تک کرنے کی تجویز منظور

جمعرات 9 اپریل 2015 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل سرجری میں گریجویٹ ( بی ڈی ایس ) اور ایم بی بی ایس کے کورسز کو پانچ پانچ سال تک کرنے کی تجویز منظور کر لی ۔ کورسز میں ایک سال کے اضافہ پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ آئندہ برس میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے کورسز بین الاقوامی سطح کے معیار کے مطابق پڑھانے کے لئے چاروں صوبوں نے کورسز کی مدت میں ایک ایک سال کی سفارش پیش کی ہے۔

پاکستان میڈیکل بورڈ کی طرف سے منظور کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکسان پیرا میڈیکل اور ڈینٹل کونسل کی اعلی سطح پر مشتمل ایک کمیٹی مذکورہ تجویز کے تحت پی ڈی ایس اور ایچ ای ایس کے نصاب کو بین الاقوامی معیار کے مطابق نظرثانی کریں گے ۔ جس کے بعد کورس کی ایک سال کی مدت میں اضافہ کرنے کی تجویز پر عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔