کرکٹ کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں ، احسان مانی
جمعرات 9 اپریل 2015 15:11
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل۔2015ء) آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے مستقبل کو اس وقت جتنے خطرات لاحق ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں تھے، 10میں سے 5آئی سی سی کے مستقل رکن ممالک کو شدید چیلنجز کاسامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق لارڈز میں نئے وژڈن کرکٹرز الماناک کے اجرا کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ، بھارتی اور آسٹریلوی بورڈز کی جانب آئی سی سی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تبدیلیوں کو ایک سال گزر چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں آج سے قبل کبھی بھی کھیل کے مستقبل کے حوالے سے اتنے خدشات لاحق نہیں تھے، دس میں سے پانچ رکن ملکوں کو مدد کی اشد ضرورت ہے۔ ان ممالک کو پیسے کی کمی اور اچھی کرکٹ کی کمی کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
مانی کے مطابق ان پانچ ملکوں میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش اور زمبابوے شامل ہیں اور بالخصوص ویسٹ انڈیز میں کھیل کا مستقبل تاریک ہوتا جارہا ہے ۔
احسان مانی کے مطابق کچھ ویسٹ انڈین کھلاڑی اپنی قومی ٹیم سے کھیلنے کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ اور دوسری ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس کی سادہ سی وجہ پیسہ ہے، یہ آئی سی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کھلاڑی کسی بھی چیز سے پہلے اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح دیں ، کرکٹ کو مضبوط ویسٹ انڈین ٹیم کی ضرورت ہے اور ان کے فرسٹ کلاس کرکٹرز کو اس کھیل کا حصہ رکھنے کے لیے انہیں بہتر رقم دینا ضروری ہے ،ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی اور اشتہاری حقوق کی مد میں ملنے والی رقم کے مقابلے میں اگلے 8 سال میں مزید 30 سے 50 ملین ڈالر کی ضرورت ہو گی۔ مانی نے ایسوسی ایٹ ٹیموں کے مستقبل پر بھی تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایٹ ملکوں کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے بجائے شامل کرنے کی ضرورت ہے، انہیں مزید فنڈنگ اور آئی سی سی اراکین سے میچز کے مواقع فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ 2003ء سے 2006ء تک آئی سی سی کی صدارت کرنے والے احسان مانی نے ٹیسٹ کرکٹ بچانے کے لیے کم از کم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز رکھنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے بہت مفاظی کی جاتی ہے لیکن حقیقت اس سے کافی مختلف ہے۔ گزشتہ سال سری لنکن ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں صرف دو ٹیسٹ میچز کھیلے لیکن بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا جس کا اصل مقصد میزبان ملک کو زیادہ سے زیادہ پیسہ کما کر دینا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.