بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف پہلے دو ایک روزہ میچوں کیلئے 14رکنی ٹیم کا ا علان کردیا

جمعرات 9 اپریل 2015 15:14

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف پہلے دو ایک روزہ میچوں کیلئے 14رکنی ٹیم ..

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کیخلاف شیڈول ہوم ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ۔امر القیس ، شفیع الاسلام اور تیج الاسلام کو ناقص کارکردگی کی بناء پر ڈراپ کردیا جبکہ دو نئے کھلاڑی رونی اور ابو الحسن سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17اپریل کو کھیلا جائے گا مشرفی مرتضی ون ڈے سیریز میں ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے ۔ سلو اوور ریٹ کی بناء پر وہ گرین شرٹس کیخلاف پہلا میچ نہیں کھیلں گے اور ان کی جگہ شکیب الحسن قیادت کے فرائض انجام دینگے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال ،مشفق الرحیم ، محمود اللہ ، رونی ، صومیا سرکا ر، مومن الحق،ناصر حسین ، صابر رحمان ، ابو الحسن ، روبیل حسین ، تکین احمد اور عرفات سنی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :