لاہور ہائیکورٹ نے چار بار سزائے موت پانے والے مجرم کی درخواست خارج کر دی

جمعرات 9 اپریل 2015 15:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے اغوا ء اور قتل کے جرم میں چار بار سزائے موت پانے والے مجرم کی درخواست خارج کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محمد اعزاز عرف جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

مجرم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سزا معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرم کی درخواست خارج کردی۔ اعزاز کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور نے 2013ء میں چار بار سزائے موت سنائی تھی۔ مجرم اعزاز نے 2012ء میں علی شیر نامی بچے کو اغوا کر کے 20لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے باوجود قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :