چنیوٹ رجوعہ میں قیمتی معدنی ذخائر کی تلاش کے کام میں چین کا تعاون اورکردارکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ عرفان دولتانہ

جمعرات 9 اپریل 2015 15:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چین کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے جتنی کوشش کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ چین نے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں بھرپور تعاون فراہم کر کے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

چنیوٹ رجوعہ میں قیمتی معدنی ذخائر کی تلاش کے کام میں چین کا تعاون اورکردارکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعظم محمدنوازشریف کے دورمیں پاکستان اورچین کے مابین دوستی کے رشتے سود مند معاشی تعلقات میں ڈھل رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شاہراہ معیشت نے پاک چین تعلقات کو نئی جہت عطا کی ہے۔پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔پاک چائنہ اکنامک کوریڈورخطے میں مثبت تبدیلیوں کا پیامبر ثابت ہوگا۔اکنامک کوریڈ ور کا اجراء چین کی لیڈر شپ کا پاکستان کی موجودہ قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار ہے۔ پاکستان کے عوام چین کے صدر کے دورے کیلئے چشم براہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :