لیورپول کی ایف اے فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں رسائی

جمعرات 9 اپریل 2015 16:09

لیورپول کی ایف اے فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں رسائی

ای ووڈپارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) لیورپول نے بلیک برن روورزکوایک صفرسے شکست دے کرایف اے فٹبال کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

بلیک برن کے ای ووڈ پارک میں کھیلے گئے ری پلے کوارٹرفائنل میں چیمپیئن شپ سائیڈ بلیک برن روورزاورلیورپول کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، لیورپول نے پہلے ہاف میں بلیک برن کے گول پوسٹ پرحملے کئے لیکن میزبان ٹیم کے ڈیفینڈرزنے ان حملوں کوناکام بنادیا، سترویں منٹ میں لیورپول کے برازیلین اسٹرائیکرفلپ کوٹنہونے گیند کوجال میں ڈال کراپنی ٹیم کوبرتری دلائی جوکھیل کے اختتام تک برقراررہی،سات مرتبہ کی ونرلیورپول نے چوبیسویں مرتبہ ایف اے کپ کی فائنل فورٹیموں میں جگہ بنائی، سابق چیمپیئن ویمبلے اسٹیڈیم میں ہونیوالے سیمی فائنل میں ایسٹن ولا سے ٹکرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :