وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سعودی عرب کے قائمقام سفیر جاسم محمد الخالدی کی ملاقات

جمعرات 9 اپریل 2015 16:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اسلام آباد میں سعودی عرب کے قائمقام سفیر جاسم محمد الخالدی نے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال ،دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ اوردوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دوطرفہ معاشی تعاون کو بڑھا کران تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین اخوت کا لازوال بندھن موجود ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا انتہائی قریبی ،بااعتماد اورمخلص دوست ہے۔دونوں ممالک کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایاہے۔سعودی عرب کے قائمقام سفیر جاسم محمد الخالدی نے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان کے عوام مذہبی ، تاریخی اوردوستی کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :