روایتی سیاست اور انتخابی عمل سے حالات کی اصلاح کی تما م امیدیں ختم ہوچکی ہیں ‘میاں مقصود احمد

جمعرات 9 اپریل 2015 17:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اب تک ہونے والے انتخابات کے ذریعے سامنے آنے والی سیاسی قیادت بدعنوان ہے، بدعنوانوں اور لٹیروں کے طرز حکمرانی نے قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری ، جرائم ، دہشت گردی اور امریکی غلامی کا تحفہ دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلامک لائر فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں ذکر اللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ ، محمد عمیر خان ، چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ ، اللہ بخش لغاری ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا ء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ روایتی سیاست اور انتخابی عمل سے حالات کی اصلاح کی تما م امیدیں ختم ہوچکی ہیں عوام میں تبدیلی کی پیاس پیدا ہوچکی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر گلی اور محلے کی سطح پر رابطہ عوام مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ آنے والی تبدیلی اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کی صورت میں نمودار ہو پاکستان میں منتخب سیاسی نظام پر اتفاق رائے ہونے کے باوجود سیاسی نظام کی اصلاح اور اسے سرمایہ داروں ، جاگیرداروں ، اور بیوروکریسی اور خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت سے آزاد ہونا چاہیے پانچ فیصد اشرافیہ کی بجائے 95%فیصد عوام کی حکمرانی ہونی چاہیے .انھوں نے کہا کہ افسوس یہ ہے ہمارے سیاست دان سنگین قومی مسائل کا نہ حقیقی ادراک کر سکے اور نہ ہی مسائل کے حل کے لیے فوری اور طویل المیعادحکمت عملی کا یقین کر سکے اس سلسلے میں عبرت ناک مثال موجود ہ حکمرانوں کی ہے جنہوں نے طویل جلاوطنی کے بعد بھاری اکثر یت سے انتخاب جیتااور حکومت بنائی لیکن وہ سیاسی حکمرانی کا مظاہر ہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ۔