سعودی عرب میں سابقہ مجرم خواتین سے مردوں کی شادی کی حوصلہ افزائی کی مہم

جمعرات 9 اپریل 2015 17:52

سعودی عرب میں سابقہ مجرم خواتین سے مردوں کی شادی کی حوصلہ افزائی کی ..

جدّہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سعودی عرب کی ایک دولتمند کاروباری شخصیت نے ایک ایسی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت مردوں کی سابقہ مجرم خواتین سے شادی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، خاص طور پر ایسی خواتین جنہوں نے اپنی اسیری کے نتیجے میں جرائم سے تائب ہوگئی ہوں اور ان پر شرمندہ ہوں۔سعودی میڈیا کے مطابق کاروباری شخصیت فہد سعد الجوہانی تین خواتین سے شادی کرچکے ہیں اور اور ان سب سے ان کے بچے بھی ہیں، لیکن وہ چوتھی مرتبہ شادی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”میری چوتھی بیوی ایک مجرمہ ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابقہ مجرم خواتین کی شادی کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ جب وہ جیل سے رہائی پائیں تو معمول کی زندگی گزار سکیں۔فہد سعد الجوہانی نے سوال کیا کہ ہم مردوں کے گناہوں اور جرائم کو ہمیشہ کیوں بھلادیتے ہیں لیکن خواتین کے ساتھ ایسا کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ وہ انہیں ہمیشہ حیرت ہوتی تھی کہ جب کوئی سابقہ مجرمہ کو ان کی رہائی پر اس کے خاندان کی جانب سے قبول کرنے سے انکار کردیا جاتا ہے۔انہیں یہ جان کر تعجب ہوا کہ بہت سے سابقہ مجرم اس لیے جرائم کی زندگی کی طرف لوٹ گئے، کہ ان کے خاندان اور معاشرے نے انہیں مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :