کراچی، عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران ایک درجن سے زائد بار اپنا روٹ تبدیل کیا
جمعرات 9 اپریل 2015 18:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جمعرات کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کی انتخابی مہم کے سلسلے میں دورے کے دوران میڈیا کو مختلف اوقات میں چکما دیتے رہے اور دن بھر ایک درجن سے زائد بار اپنا روٹ تبدیل کیا ۔تحریک انصاف کے سربراہ اپنے قریبی دوست کی رہائش گاہ سے دن ساڑھے گیارہ بجے کے قریب جلوس کے ہمراہ نکلے ۔
حسن اسکوائر پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔کارکنوں اور رہنماوٴں نے پھول نچھاور کیے ۔ایک بڑے جلوس کی شکل میں عمران خان غریب آباد پہنچے جہاں سے کریم آباد جانے کی بجائے وہ حسین آباد چلے گئے اور میڈیا کے لوگ کریم آباد میں ان کا انتظار کرتے رہے ۔تحریک انصاف کے سربراہ نے شیڈول کے مطابق جناح گراوٴنڈ جانے کے لیے واٹر پمپ کی بجائے مکا چوک کے پاس سے جناح گراوٴنڈ جانے کا فیصلہ کیا اور دو بجے کے قریب ایک بڑے جلوس کے ہمراہ جناح گراوٴنڈ پہنچے جہاں پر ایم کیو ایم کے کارکن اور رابطہ کمیٹی کے ارکان ان کے استقبال کے لیے پہلے سے ہی موجود تھی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.