Live Updates

حکومت کی طرف سے 8 بجے رات کو دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد ،یہفیصلہ تارجروں کا معاشی قتل ہے‘اعجازاحمدچوہدری

کراچی کی عوام کی دلوں کی دھڑکن عمران خان ہیں، پی ٹی آئی نے کراچی میں خوف کی زنجیروں کو توڑ دیا ہے‘ صدر تحریک انصاف پنجاب

جمعرات 9 اپریل 2015 18:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس اورمرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے کراچی کی عوام اور کارکنا ن کا چیئرمین عمران خان کا تاریخی استقبال کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے کراچی میں خوف کی زنجیروں کو توڑ دیا ہے، کراچی کی عوام کی دلوں کی دھڑکن عمران خان ہیں،انہوں نے کہاکہ جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں پر ڈنڈے برسائے ، ایم کیو ایم کا دوغلہ پن پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گیا ،پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اپنی صفوں میں چھپے دہشتگردوں کو پارٹی سے باہر نکال پھینکیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور انشاء اللہ 23اپریل کو پی ٹی آئی این اے 246 سے کامیاب ہوگی اور کراچی کی یرغمال عوام کو حقیقی معنوں میں آزادی اورامن نصیب ہوگا، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرنا ایم کیوایم کا وطیرہ بن چکا ہے اور ہمیشہ کراچی سے ایم کیو ایم دھاندلی کے ذریعے جیتتی رہی ہے،عمران خان کی کراچی آمد اور تاریخی استقبال کے بعد ایم کیو ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،رہنماؤں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے 8 بجے رات کو دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور یہ فیصلہ تارجروں کا معاشی قتل ہے،حکومت اس فیصلے کو فوری واپس لے کر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے ، حکومت کو کسی صورت بھی تاجر برادری کا معاشی قتل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،حکمران 6 ماہ ، 1 ،2 اور تین سالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے جھوٹے وعدے کرتے رہے ، حکمران کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے اور انہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، انہوں نے کہاکہ شریف برادران کا دوغلہ پن پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے ،شریف برادران جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو یہ راگ الاپتے ہیں کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے،لیکن اپنے سیاہ دورِ حکومت میں پنجاب کی عوام کے ساتھ وہی ظالمانہ سلوک برتاؤ کررہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات